تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:41

تمام صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،احمد مختار

جیو نیوز - اسلام آباد… وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار نے کہا ہے تمام صوبوں میں بجلی کی یکساں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کسی کیساتھ زیادتی نہیں ہورہی، بجلی بحران پرسیاست چمکاکرعوام کوگمراہ کرنامناسب نہیں۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری اعلامئے کے مطابق وزیر پانی و بجلی نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ پہلے پاکستانی بعد میں سندھی، پنجابی، بلوچی اور پٹھان ہیں، ا س لئے سب کو پاکستانیت کی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجوہات میں طلب کا اچانک بڑھ جانا ، چشمہ پاور پلانٹس کی تکنیکی خرابی کے باعث بندش اور سحر اور افطار کے اوقات کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰکرنا بھی شامل ہے۔ آج شام تک چشمہ پاور پلانٹس کی فنی خرابی کے باعث سسٹم سے آوٴٹ ہونے والی 650میگاواٹ بجلی میں سے 325 میگا واٹ سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.