تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:36

اراضی اسکینڈل: ملک ریاض و دیگر کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری

آج نیوز - راولپنڈی میں انسداد بدعنوانی کی عدالت نے اراضی اسکینڈل کیس میں پیش نہ ہونے پر ملک ریاض اور علی احمد ریاض سمیت دیگر سات ملزمان کے دوبارہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی احمد ریاض سمیت دیگر سات ملزمان کے خلاف چودہ سو کنال اراضی کیس کی سماعت انسداد بدعنوانی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر ملک ریاض اور علی ریاض سمیت ساتوں ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ فاضل عدالت نے مزید دو ملزمان نثار اور دلدار شاہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے ہیں۔ دوران سماعت ایس ایس پی اسلام آباد ملک یوسف نے عدالت میں پیش ہو کر یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر وہ شوکاز نوٹس کا جواب پیش کردیں گے۔ کیس کی مزید سماعت تیس جولائی کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.