تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:35

پھول نگر ، لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے واپڈا دفتر کو آگ لگادی

جیو نیوز - لاہور… لاہور کے نواحی قصبہ پھول نگر جمبر میں لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے ملتان روڈ بلاک کر کے واپڈا دفتر کو آگ لگا دی۔پھول نگر جمبر کے رہائشی بجلی کی طویل بندش اور زیادہ بل آنے پر احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔مشتعل افراد نے ملتان روڈ پر جمبر سب ڈویژن کے دفتر کا فرنیچر اور تمام ریکارڈ جلا دیا۔ مظاہرے کے باعث دو گھنٹے تک ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک رہی۔ مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی تاہم وہ پولیس کے آنے پر منتشر ہو گئے۔ لیسکو حکام نے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر 200 افراد کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔ ادھر چیف ایگزیکٹو لیسکو نے پتوکی فیڈر کے انچارج کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت علی سیال کا کہنا تھا کہ اوور لوڈنگ کے باعث فیڈر ٹرپ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.