تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:37

کیا آئی جی پنجاب تعینات رہنے کے قابل ہیں، چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد…خانیوال میں خاتون کی موت کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مرگ رپورٹ کچھ کہتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم میں کچھ اور ہے، لگتا ہے کہ سب ملے ہوئے ہیں، کیا یہ آئی جی اِس قابل ہے کہ تعینات رہے، دیکھتے ہیں کہ کیسے وزیراعظم، اس آئی جی کے خلاف اقدام نہیں کرتا؟ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خاتون کی موت کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ آئی جی پنجاب اور متعلقہ ڈی پی او وہاں موجود تھے۔پولیس آفیسرز نے کہاکہ خاتون کی موت گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوئی اور اُسے اس کے شوہر نے مارا تھا،فرانزک رپورٹ آچکی ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کا کام ، پروٹوکول دینا نہیں، آپ کے علاقے میں ایک عورت کو پتھر ماکر سنگسار کردیاگیا،شوہراُٹھالیاگیا،عدالت نے نوٹس لیا تو شوہر 10منٹ بعد نہر کنارے سوتا مل گیا، لگتا ہے کہ وہ شخص ،پولیس کے پاس ہی تھا۔عدالت نے خاتون کی ہلاکت و بعد از تحقیقات سے متعلق پولیس دستاویز ڈی پی او کو پڑھوائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.