تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:9

پنجاب میں ارکانِ اسمبلی کو رمضان بازاروں کے دورے کی ہدایت

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے ارکانِ اسمبلی کو رمضان بازاروں کے دورے کرنے،اوربارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا حکام سے مل کرکام کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہورمیں ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکانِ اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں اشیائے ضروریہ کامعیار چیک کریں،اور بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا حکام سے مل کرکام کریں،شہباز شریف نے کہا کہ ڈی واٹرنگ سیٹ مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں ، انہوں نے واسا کیلئے20نئے جنریٹرز فوری خریدنے اور شمالی لاہور میں رمضان بازار لگانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ مین ہولز کی صفائی کے دوران عملے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.