23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:27
وزیراعظم پرویز اشرف کا چیف الیکشن کمشنر کو فون، تعاون کی یقین دہانی
جیو نیوز - اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے چیئرمین الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلے فون کیا اور انہیں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر سے کہا کہ پوری قوم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے ان کی طرف دیکھ رہی ہے۔