تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:32

چیچہ وطنی : وین درخت سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 4 مسافر جاں بحق 5 زخمی

جیو نیوز - چیچہ وطنی … چیچہ وطنی میں تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکراگئی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بورے والا سے چیچہ وطنی جانے والی مسافر وین غازی آباد کے قریب ٹائی راڈ ٹوٹ جانے سے بے قابو ہوگئی اوردرخت سے جا ٹکراگئی۔ حادثے میں وین میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمیوں کو تحصیل اسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیاگیاہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.