24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:2
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا
جیو نیوز - اسلام آباد. . . . .آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا۔سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاوہ قبائلی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی،،جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح سے رکارڈ کیا گیا۔