تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:2

کراچی :مختلف علاقوں میں کارروائی ،5 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی . . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گڈاپ کے علاقے سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چائے سے بھرا کنٹینر برآمد کر لیا گیا ہے۔گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کر کے گزشتہ دنوں چھینے گئے چائے سے بھرا کنٹینر برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے کنٹینر کی قیمت ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد کی ہے۔ دوسری جانب رضویہ سوسائٹی سے پولیس نے لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم فرقان عرف یعقوب درزادہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائمخانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم نے رضویہ سوسائٹی، پاک کالونی اور حسین آباد میں ٹارگٹ کر کے 8سے زائد افراد کو قتل کیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.