24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:2
قلعہ سیف اللہ:گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی
جیو نیوز - قلعہ سیف اللہ . . . . بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق چار افراد ایک گاڑی میں مسلم باغ سے قلعہ سیف جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی قلعہ سیف اللہ کے قریب بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں داخل کردیا گیا۔