تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:2

لاہور:بجلی کی تین گھنٹے بندش کے بعد فالٹ دور کردیا گیا،بجلی بحال

جیو نیوز - لاہور. . . .لاہور سمیت قصور شیخوپورہ میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی تین گھنٹے بند رہنے کے بعد فالٹ کو دور کر دیا گیا ہے۔شہر کے بیشتر علاقوں میں اب بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔رات گئے کالا شاہ کاکو کے قریب ہیوی ٹرانسمیشن میں فنی خرابی کے باعث لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے تھے جس کے باعث متعدد علاقے جن میں غازی روڈ،کوٹ لکھپت ،سلامت پورہ ،شاد باغ،سنگھ پورہ،جوہر ٹاوٴن،گرین ٹاوٴن،راوی روڈ اندرون شہر،سمن آباد،اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی تھی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا،تاہم لیسکیو زرائع کے مطابق اٹلس پاور پلانٹ کی 500 کے وی میں فالٹ آیا تھا جو دور کر دیا گیا ہے اور اب شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.