تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:36

پہلی امریکی خاتون خلا نورد سیلی رائیڈانتقال کرگئیں

جیو نیوز - واشنگٹن. . . . پہلی امریکی خاتون خلا نورد سیلی رائیڈاکسٹھ برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔سیلی رائیڈ نے پہلی بار1983 میں خلائی شٹل چیلنجرکے ذریعے خلا کاسفرکیا۔وہ سترہ ماہ سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں اورپیرکی رات زندگی کی جنگ ہارگئیں۔امریکی صدرباراک اوباما نے سیلی کی موت پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلی قومی ہیرو اور طاقت وررول ماڈل ہیں ان لڑکیوں کیلئے جو ستاروں پرکمندڈالنے کی خواہشمند ہیں۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر چارلس بولڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلی نے واقعتاً امریکی خلائی پروگرام کاچہرہ بدل دیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.