24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:20
کراچی،عباسی اسپتال کی کل صبح سے معطل بجلی تا حال بحال نہ ہوسکی
جیو نیوز - کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں پیر کے روز صبح 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ہسپتال کے جنریٹر سے متبادل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔کے ای ایس سی حکام کے دعووں کے باوجود ٹرانسفارمر تاحال تبدیل نہیں کیا گیا۔ ای ڈی او ہیلتھ امداد اللہ صدیقی نے کے مطابق عباسی شہیداسپتال میں صبح گیارہ بجے سے کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں ہونے والے چند آپریشن بھی معطل کر نا پڑے تاہم بعد میں جرنیٹر کی مدد سے اسپتال کی لائٹ بحال کی گئی ہے بجلی کی بندش کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کے عباسی اسپتال کا اندرونی 1000 کے وی اے کا ٹرانسفارمر، اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ناکارہ ہوا تاہم ایڈ منسٹر کراچی کی درخواست پر ٹرانسفارمر فراہم کیا جا رہا ہے اور کے ای ایس سی کا عملہ اپنے فرائض انجام دے راہا ہے۔ کے ای ایس سی کے تمام دعووں کے برعکس بائیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔