تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:47

فطرے کی کم از کم رقم 80روپے فی کس ہے،مفتی منیب

جیو نیوز - کراچی… چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کاکہنا ہے اس سال فطرے کی کم از کم رقم 80روپے فی کس ہے۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق جولوگ گندم کی قیمت کے اعتبارسے فطرہ اداکرناچاہیں وہ80روپے فی کس فطرہ دیں جبکہ جو، کی قیمت کے لحاظ سے فطرے کی رقم دوسوبیس روپے فی کس،کھجورکے حساب سے گیارہ سوبیس روپے اورکشمش کی قیمت کے حساب سے فطرے کی رقم سولہ سوروپے فی کس ہے۔ان کاکہناتھافطرے کامقصدغریبوں کوبھی عیدکی خوشیوں میں شریک کرناہے لہذاجولوگ استطاعت رکھتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ فطرہ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.