تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:14

کراچی میں ٹارگٹیڈ آپریشن، درجن بھر مشتبہ افراد گرفتار

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کے کے ایک درجن کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس آئی سی ایسٹ نے گرفتار ٹارگیٹ کلر منور عرف بلو کی نشاندی پر الفلاع اور شاہ فیصل کے علاقے میں ٹارگٹیڈ کارروائی کر کے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منقتل کر دیا ،جبکہ بلدیہ یوسف گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے کر گینگ وار کے اہم ملزم اعجاز کمانڈو، اسلم، عثمان اور سراج سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کے گرفتار ملزمان اغواء بھتہ خوری منشیات فروشی جسے جرائم میں ملوث تھے ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.