تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:42

پولیس عوام کو تھانے میں فوری انصاف فراہم کرے،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور… وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اپنا قبلہ درست کر لے ،مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اب عوام کو تھانے میں انصاف ملنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹینٹ آفس میں سائلین سے ملاقات کرتے ہوئے پولیس کی برھتی ہوئی شکایات پر کہا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے پولیس کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل فراہم کئے ہیں، اب نتائج چاہئیے جبکہ پولیس فرسودہ تفتیشی نظام چھوڑ کر سائنٹفک انداز سے مقدمات کی تفتیش کرے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں تساہل برتنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.