تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:19

اولپمک ویزا اسکینڈل، ملزمان کے خلاف کریک ڈاوٴن،متعدد گرفتار

جیو نیوز - لاہور… لاہورمیں ایف آئی اے اورنادراکی مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے اولمپک ویزااسکینڈل میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کریک ڈاوٴن شروع کردیاہے،اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ اولمپک ویزااسکینڈل سامنے آنے کے بعد وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے اور نادراکی مشترکہ انکوائری ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق18 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے12نامزد ہیں ان میں سے6افراد کو گرفتارکرنے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے نادرا کے2 ملازمین اور 4 ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے ، گارڈن ٹاوٴن پاسپورٹ آفس کے4 ملازمین اسلم جیمز، فہیم ، طلعت اور غفار کو معطل بھی کیاگیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق 15 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.