تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:3

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کی پریکٹس

آج نیوز - آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے تربیتی کیمپ سے پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں روزے کے ساتھ معمول کی پریکٹس شروع کردی ہے۔ سخت گرمی میں روزے رکھنا اور پھر آسٹریلیا جیسے سخت حریف کے لیے تیاری کوئی آسان کام نہیں لیکن مشکلات سے دوستی کرکے قومی کرکٹرز نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ قومی ہیروز جانتے ہیں کہ ایسی رکاوٹیں دور کرکے ہی وہ کامیابی کی منزل پاسکتے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، کامران اکمل، عمراکمل، توفیق عمر، اظہر علی اور ناصر جمشید شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہناہے کہ روزہ رکھ کر سخت ٹریننگ آسان کام نہیں لیکن وہ اپنے مذہبی فریضے کے ساتھ ساتھ اپنے قومی فریضے کو بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اٹھائیس اگست سے شروع ہوگی۔ جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے آخری سیریزہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.