24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:3
خیبرایجنسی: نیٹوکنٹینرز پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک
جیو نیوز - پشاور… خیبرایجنسی میں نیٹو کے3کنٹینرزپر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈرائیورہلاک اورکلینرزخمی ہوگیا۔خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق حملہ جمرودبازارکے قریب ہوا جہاں پشاورسے خیبرایجنسی کے راستے افغان سرحد جانے والے نیٹو کے 3کنٹینرز مسلح افرادنے حملہ کردیا۔فائرنگ سے ایک ڈرائیورہلاک اورکلینرزخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حملہ کے بعد دوکنٹینرز غائب بھی ہے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈرائیورکی لاش اورزخمی کلینرکو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔نیٹوسپلائی کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانیوالے کنٹینرزپریہ پہلا حملہ ہے۔