24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:47
چین: بارش و سیلاب، ہلاکتیں 100 ہو گئیں،درجنوں لاپتہ
آج نیوز - چین کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سو ہو گئی، درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ دارالحکومت بیجنگ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں دو روز سے جاری بارشوں، سیلابی ریلے اور مکانات کی چھتیں گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ بارش اور سیلابی ریلوں سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ باؤڈنگ شہر میں سیلاب سے پہاڑی تفریحی مقام تک جانے والا واحد پل بہہ جانے سے ستر سے زائد سیاح پھنس کر رہ گئے ،، سی چوان صوبے میں بھی سیلاب سے درجنوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ،، گیوڑہو صوبے میں بھی بارشوں سے کئی مکانات بہہ گئے ہیں۔ اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سو ہو گئی ہے۔