تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:17

ن لیگ کے انجم عقیل پولیس کی تحویل سے فرار کیس سے بری

جیو نیوز - راول پنڈی … راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو وفاقی پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کے مقدمہ سے بری کردیا ہے انجم عقیل کو گزشتہ برس ، ایک اراضی اسکینڈل کیس میں وفاقی پولیس نے گرفتار کیا تھا ، انہیں جب تھانے منتقل کیا جارہا تھا تو انکے حامیوں نے وہاں دھاوا بول کر انہیں رہا کرالیا اور ساتھ لے گئے، اس پر پولیس نے انجم عقیل سمیت کئی افراد کے خلاف ، پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا، اس کا ٹرائل راول پنڈی میں خصوصی عدالت نے کیا ، عدالت نے آج اس کا فیصلہ سناتے ہوئے انجم عقیل کو 15 ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.