24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:17
کراچی، سوتیلے باپ کا 4سالہ بچے پر تشدد
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں سوتیلا باپ مبینہ طور پر 4 سالہ بچے پر تشدد کر نے کے بعد اسے نانا کے گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا،نانا کا کہنا ہے کہ ماں نے بھی بچے پر تشدد کیا ہے۔ چار سالہ فیضان کے نانا جو اسے عباسی شہید اسپتال علاج کے لئے لایا کا کہنا ہے کے اس کے نواسے پراس کے سوتیلے باپ نے شدید تشدد کیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ بول بھی نہیں سکتا۔ فیضان کی ماں نے شوہر کی موت کے بعد دوسری شادی کر لی تھی ،تاہم بعد میں دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔۔ فیضان کے نانا نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کی بیٹی اور داماد بچے کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے فیضان اب بولنے سے بھی قاصر ہے نانا اور نانی بڑھاپے میں اب یہ سوچ رہے ہیں کہ اس عمر میں فیضان کا علاج کروائیں یاں اسے ظالم ماں باپ سے انصاف دلوائیں؟