24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:17
افغان جوڑے کو محفوظ رہائش اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی
جیو نیوز - پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان میں پناہ لینے والے افغان جوڑے کو محفوظ رہائش اور سیکورٹی فراہم کردی گئی۔ عدالت عالیہ نے پسند کی شادی کرکے پاکستان میں پناہ لینے والے افغان جوڑے حیواد اور مریم کو محفوظ رہائش اور تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ہائی کورٹ کے حکم پر ایس پی کینٹ شبیہ حسین کو افغان جوڑے کا سیکورٹی انچارچ مقرر کیا گیا ہے اور انہیں رہائش اور سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔تاہم پولیس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میڈیا کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔