24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:18
کرک ، تالاب میں نہاتے ہوئے 4بچے ڈوب کر ہلاک
جیو نیوز - کرک… ضلع کرک میں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر چارافرادکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کرک کے گاوٴں جٹہ اسماعیل خیل میں بارشوں کے بعد بننے والے تالاب میں چاربچے نہارہے تھے کہ گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کے سبب اچانک چاروں بچے ڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراداوراہل خانہ تالاب کے قریب پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاشیں باہر نکالیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں 11سے 14سال کے درمیان ہیں۔