تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:17

این آر او، وفاق کے جواب کی متفرق درخوات اعتراض کے ساتھ واپس

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ آفس نے وفاق کے جواب کی جانب سے متفرق این آر او عمل درآمد کیس سے متعلق درخواست کو اعتراض کے ساتھ واپس کردیا۔ عدالتی آفس نے کہاہے کہ نظرثانی کے کیلئے متفرق درخواست نہیں آسکتی،اس کیلئے باقاعدہ درخواست دیناہوتی ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو تحریری جواب میں بتایاتھا کہ وفاقی کابینہ نے ابھی سوئس حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیراعظم اپنی کابینہ کے آئینی پابند ہیں اس لئے عدالت اپنے حکم پر نظرثانی کرے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ آرٹیکل 90 کے تحت، وزیراعظم اپنی وفاقی کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں اور ابھی کابینہ نے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جواب میں کہاگیا کہ 3 جنوری 2012ء کو 7 رکنی بنچ کو 17 رکنی بنچ کے فیصلے میں ترمیم کا اختیار نہیں تھا اور اب توہین عدالت سے متعلق آپشن نمبر 2 کا نئے وزیراعظم پر اطلاق نہیں ہوتا، اس لئے عدالت 12 جولائی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ جواب میں کہاگیا کہ آپشن نمبر 2 استعمال ہوچکا ہے اس لئے یہ آپشن ختم ہوچکا ہے۔ آپشن نمبر 6 بھی بارآور ہوچکا ہے اس لئے یہ آپشن استعمال نہیں ہوسکتا، اب عدالت کے پاس صرف چیئرمین نیب والا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔ سپریم کورٹ آفس نے وفاق کے جواب کی متفرق درخواست کو اعتراض کے ساتھ واپس کردیا ہے۔عدالتی آفس کا کہنا ہے کہ نظرثانی کے کیلئے متفرق درخواست نہیں آسکتی،اس کیلئے باقاعدہ درخواست دیناہوتی ہے۔ #عدالتی افس نے جواب کی اس متفرق درخواست کو اعتراضات کے ساتھ واپس کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.