24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:17
درہ آدم خیل میں بارودکا گولہ پھٹنے سے سات بچے شدید زخمی
جیو نیوز - پشاور… درہ آدم خیل میں بارودکا گولہ پھٹنے سے سات بچے شدید زخمی ہوگئے زخمی بچوں کو پشاورمنتقل کردیاگیاہے۔درہ آدم خیل کے علاقے شراکئی میں بچے کھیل میں مصروف تھے کہ قریب ہی موجود بارود کا ایک گولہ پھٹ گیا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دوردورتک سنائی گئی۔دھماکے کے نتیجے میں سات بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر پشاورلیڈی ریڈنگ منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمی بچوں کو طبی امداددی جارہی ہے۔