24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:6
کرک اورآزاد کشمیرمیں 9افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے
جیو نیوز - کرک/آزاد کشمیر…کرک اورمیرپورآزادکشمیر میں نہاتے ہوئے نوافرادڈوب گئے،ایک کو زندہ بچالیاگیاہے۔دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ضلع کرک کے گاوٴں جٹہ اسماعیل خیل میں بارشوں کے بعد بننے والے تالاب میں چاربچے نہارہے تھے کہ گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کے سبب اچانک چاروں افرادڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراداوراہل خانہ تالاب کے قریب پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاشیں باہر نکالیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں 11سے 14سال کے درمیان ہیں۔ایک اورواقعہ میرپورآزادکشمیر میں پیش آیا جہاں نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیاگیاجبکہ دوکی لاشیں نکال لی گئیں اوردیگر دولاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔