تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:55

انٹرویوز کے بعد پلانٹڈ انکوائریاں کرائی جارہی ہیں، ارسلان افتخار

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے کہاہے کہ وہ چار دن سے نیب کے نوٹس کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں ابھی تک نہیں ملا، اب تو خودساختہ انٹرویوز کے بعد پلانٹڈ تحقیقات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ ارسلان افتخار نے جیونیوز سے گفتگو میں کہاہے کہ پلانٹڈ انٹرویوز کے بعد پلانٹڈ انکوائریاں کرائی جارہی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ، اِس ڈرامے کے تمام کردار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر، سب سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب والے پریس ریلیز جاری کردیتے ہیں لیکن انہیں نوٹس نہیں دیا،انہوں نے کہاکہ وہ چار دن سے منتظر ہیں ، نیب کا نوٹس نہیں ملا،وہ تو تحقیقاتی ٹیم کو جاکر بتانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وہ چیئرمین نیب کو 2 نوٹسز بھیج چکے ہیں لیکن ان کا جواب نہیں آیا اور یہ طرز عمل چیئرمین کا تعصب ظاہر کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.