تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:55

خیبر پختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگا واٹ ہوگیا

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگا واٹ ہوگیا۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عوام سے بجلی کی بچت کی اپیل کردی۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان شوکت افضل نے بتایا کہ صوبے میں بجلی طلب 28سو میگا واٹ ہے۔ جبکہ صرف 18سو میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوور لوڈنگ کے باعث نو سے زیادہ ٹرانسفارمرز خراب ہوچکے ہیں۔ شوکت افضل نے کہا کہ شہر میں چھ گھنٹے تک لوڈشیدنگ کی جارہی ہے تاہم پیسکو کی کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.