24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:11
پشاور میں پی پی شیرپاوٴ کے دفتر پر دستی بم حملہ ،کارکن زخمی
جیو نیوز - پشاور …پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی شیر پاوٴ کے دفتر پر دستی بم پھینکا گیا۔ دھماکے سے ایک کارکن زخمی اور عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔حیات آباد کے فیز ون شمع مارکیٹ میں واقع پیپلز پارٹی شیرپاوٴ کے دفتر میں باہر سے کسی دستی بم پھینکا۔ دھماکے سے دفتر کی دیواریں لرز اٹھیں اور شیشے ٹوٹ گئے۔اور عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن زخمی ہوا۔ جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔