24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:44
رحمان ملک اور عبدالقادر گیلانی کی کامیا بی کانوٹیفیکیشن جاری
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے حکومتی جماعت کے دو نو منتخب پارلیمنٹرینز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک کا بطور رکن سینٹ جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے عبد القادر گیلانی کا بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔