تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:29

توانائی بحران کے باوجود ملک میں تیل کی کھپت 3 فیصد کم

آج نیوز - توانائی کے بحران کے باوجود سال دو ہزار بارہ کے دوران مسلسل دوسرے سال ملک میں تیل کی کھپت تین فیصد کم رہی، رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ میں ملکی مجموعی تیل کی کھپت ایک کروڑ اکیانوے لاکھ ٹن رہی، تیل کی کھپت میں کمی کی وجہ فرنیس آئل کی کھپت میں سات فیصد کمی ہے، جو کہ مجموعی تیل کی کھپت کا پینتالیس فیصد ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری توانائی اور بجلی کے بحران کے باوجود ، فنڈز کے مسائل، سرکلر ڈیٹ اور حکومت کی جانب سے گیس کی سپلائی بڑھانے کی وجہ سے پاور سیکٹر کی فرنیس آئل کی کھپت میں پانچ فیصد کمی ہوئی۔ دوسری جانب اس دوران ڈیزل کی کھپت ایک فیصد کمی سے اڑسٹھ لاکھ ٹن رہی۔ جبکہ پیٹرول کی کھپت میں اکیس فیصد اضافہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.