تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:1

خاتون کی سنگساری،ڈی ایس پی سمیت پولیس افسران معطل

جیو نیوز - لاہور…آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے خانیوال میں مریم بی بی سنگساری کیس میں حکومت پنجاب سے واقع کی جوڈیشل انکوئری کی سفارش کر دی ہے۔آئی جی پنجاب نے حکومت پنجاب سے آر پی او ملتان مبارک اطہر کے تبادلے کی بھی سفارش کی ہے اور ڈی پی او خانیوال وقار عباسی کو فوری طور سنٹرل پولیس آفس پنجاب میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آ ئی جی نے ڈی ایس پی صدر خانیوال،ایس ایچ او جاوید خان،انسپکٹر شمشاد خالد،اور انچارج چوکی عاقل سب انسپکٹر اشرف کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کے لئے آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ کی سربراہی میں نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری شفیق احمد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب طارق نواز ملک اس کیس میں ذوالفقار چیمہ کی معاونت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.