تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:21

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،وزیرقانون بریف دیں گے

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم پرویز اشرف کی زیرصدارت کل اسلام آباد میں ہوگا،ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیرقانون توہین عدالت قانون اور این آر او عمل درآمد کیسزکے بارے میں کابینہ کو بریف دیں گے۔جیونیوز کو سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ وفاقی کابینہ کو ملک کی مجموعی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال سمیت توانائی بحران اور رمضان میں ہوشربا مہنگائی پر بریفنگ دی جائیگی۔ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک توہین عدالت قانون کیس اور این آر او عملدرآمد کیس میں حکومتی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.