تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:27

سحرو افطار پر کسی صورت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،وزیر اعظم

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم پرویزاشرف نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ سحرو افطار پر کسی صورت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور پاور سیکٹر کو تیل ، گیس کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے توانائی بحران کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کے بارے میں عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور اجلاس کے دوران ہی اچانک اٹھے اور بجلی کی طلب ورسد کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل پاورسینٹر جا پہنچے ۔ وزیر اعظم کو بتایاگیاکہ بجلی کی رسد 14ہزار میگا واٹ سے زائد ہے تاہم طلب بڑھنے کے باعث عوام کو اب بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ایک بار پھر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری کم اور سحر وافطار میں بجلی بالکل بند نہ کرنے کے احکامات دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.