24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:34
محکمہ تعلیم جیکب آباد میں 500 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف
جیو نیوز - جیکب آباد…محکمہ تعلیم جیکب آباد میں 500 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ای او ایجوکیشن کے دستخط پر جاری ہونے والے آفرلیٹر کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق ڈی ای او ایجوکیشن جیکب آباد شان محمد بروہی کے دستخط پر محکمہ تعلیم میں چپڑاسی اور چوکیدار کی 500 سے زائد ملازمتوں کے آفرلیٹر جاری کئے گئے تھے۔جس کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سول اسپتال انتظامیہ کو محکمہ تعلیم کا آفر لیٹر لانے والے کسی بھی امیدوار کا میڈیکل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ڈی ای او تعلیم جیکب آباد شان محمد بروہی کا کہنا ہے کہ یہ آفر لیٹر ان کے جعلی دستخط پر جاری کئے گئے ہیں جس کی اطلاع وہ تحریری طور پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور ڈپٹی کمشنر کو دے چکے ہیں۔