تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:31

لاہور: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے سے پرندہ ٹکراگیا

جیو نیوز - لاہور… لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 306 لے کر لاہور پہنچا تھا۔انجن کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے طیارہ گراونڈ کردیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے دو دن میں پرندہ ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق متاثرہ طیارے کو لاہور سے پرواز پی کے 307 پر رات دس بجے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا ، لیکن اب پرواز پی کے 307 اپنے مقررہ وقت کی بجائے رات دو بجے روانہ ہوگی۔ لاہور ایئرپورٹ پر اسٹینڈ بائی طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے کراچی سے دوسرا طیارہ منگوایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.