تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:47

پشاور میں معمولی تنازعے پر فائرنگ،2افراد ہلاک

جیو نیوز - پشاور…پشاورکے علاقے ہزارخوانی میں دو فریقین میں معمولی تنازعے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں دو فریقین میں پانی کے تنازعے پرافطاری کے بعد تکرار ہوئی معمولی نوعیت کی تکرار ہاتھا پائی میں بدل گئی اور پھر دونوں فریقین میں فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنھیں حراست میں لینے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.