25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:19
لاہورپولیس کے اہلکاروں کو دو ماہ سے تنخواہوں نہیں مل سکیں
جیو نیوز - لاہور… لاہورپولیس میں سپاہی اور اوپر کے رینک کے افسران کو مختلف وجوہات کے باعث 2ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی، پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے کے باعث وہ رمضان کی برکات سمیٹنے میں مشکلات محسوس کررہے ہیں ، مزید تاخیر ہوئی تو عید کی خوشیاں بھی پھیکی پڑ جائیں گی ۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق جون میں بینکوں کی کلوزنگ اور پھر اے جی آفس میں ہڑتال کی وجہ سے انکی تنخواہیں لیٹ ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرحسن سکھیرا نے بتایا کہ محکمانہ سطح پر کوششیں کر رہے ہیں کہ تنخواہیں جلد سے جلد مل جائیں۔