تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:36

لکی مروت: جوا کھیلنے اور منشیات فروشی کا الزام ،7افراد گرفتار

جیو نیوز - لکی مروت…لکی مروت پولیس نے جوا کھیلنے اور منشیات فروشی کے الزام میں سات ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ہیروئن اور نقد رقم برآمد کر لی۔ڈی پی او لکی مروت عمر ریاض نے جیو نیوز کو بتایا کہ اباخیل کے علاقے میں ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں سے چھ مبینہ جواریوں کو گرفتار کر کے 30ہزار روپے بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔ ڈی پی او عمر ریاض کے مطابق لکی مروت کے علاقے تاجا زئی سے ایک مبینہ منشیات فروش کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس سے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ہیروئن برآمد ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.