تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:53

سری لنکا کے ایٹمی پاور پلانٹ میں پاکستانی مدد کی رپورٹوں پر بھارت میں کھلبلی

جیو نیوز - کراچی … محمد رفیق مانگٹ…بھارتی اخبار’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سری لنکا سے سامپور کے ترنکومالی میں ایٹمی پاورپلانٹ کے قیام میں مدد کے لئے مشاورت کر رہاہے۔ جنوبی بلاک میں اس پیش رفت کی رپورٹ کولمبو میں بھارتی سفارت خانے نے جب سے اپنی حکومت کو دی ہے ، ا س وقت سے نئی دہلی اس پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ چین کی آشیر باد سے پاکستان اس جزیرے پر موجو د ممالک پر اپنے اثروسوخ بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے ۔ سری لنکا میں بھارتی ہائی کمشنر اشوک کانتھا گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں تھے اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ حکام کو سری لنکا میں پاکستان کی حالیہ سرگرمیوں پر بریف کیا۔اخبار کے مطابق اسلام آباد بھی کولمبو سے دفاعی تجارت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔بھارتی حکام میں یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ پاکستان ٹی55ٹینک کے انجنوں کی اپ گریڈیشن اوراز سرنو مرمت، اسلحہ اور ٹینک گن کنٹرول سسٹم پر بھی سری لنکا سے بات چیت میں مصروف ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کے دفاعی سیکٹر میں کافی جگہ بنا لی ہے اخبار لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھار ت کا سری لنکا کے خلاف ووٹ دونوں ممالک کے درمیا ن فاصلے پیدا کرگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.