25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 4:8
مسلم لیگ ق نے ایم کیو ایم کی گول میز کانفرنس کی دعوت قبول کرلی
جیو نیوز - اسلام آباد…مسلم لیگ ق نے ملکی مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم کی گول میز کانفرنس کی دعوت قبول کرلی،جبکہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے ملکی سلامتی اوردرپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کوضروری قراردیا۔اسلام آبادمیں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پرڈاکٹر فاروق ستار ،حیدرعباس رضوی،واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کے دیگررہ نماوٴں نے چودھری شجاعت حسین ،نائب وزیراعظم پرویز الہیٰ ،مشاہد حسین سید سے ملاقات کی، اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کی گئی گول میز کانفرنس کی تجویز مسلم لیگ ق نے قبول کرلی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں بلوچستان کا مسئلہ سرفہرست ہوگا۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے منصورہ لاہورمیں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیرسیدمنورحسن سے ملاقات کی،فاروق ستارنے کہا کہ قائدِتحریک الطاف حسین کے حکم پرسیاسی جماعتوں سے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیاہے،ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ اسمبلی کے اندراورباہرسیاسی جماعتوں کاقومی معاملات پر اتفاق رائے ہونابہت ضروری ہے۔.اس موقع پرسیدمنورحسن کاکہناتھاکہ قبل از وقت انتخابات کاوقت گزرچکا،بَروقت انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کرحکومت پردباوٴ بڑھاناچاہیے۔امیرجماعت اسلامی نے عبوری حکومت کی تشکیل سے لے کرانتخابات تک کے عمل کو شفاف بنانے پربھی زور دیا۔