25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:47
ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ،ہزارہ،مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں منگل کی شب بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔منگل کے روز بلوچستان کا علاقہ تربت ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔سندھ میں جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور نواب شاہ سمیت مختلف علاقوں میں سخت گرمی پڑی۔پنجاب اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے۔