25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:55
دعووٴں کے باوجود متعدد علاقے سحری میں بجلی سے محروم
جیو نیوز - کراچی… سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعووٴں کے باوجودآج بھی مختلف شہروں میں عوام سحری کے اوقات میں بجلی سے محروم رہے۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق پشاور،شیخوپورہ،مردان اور میلسی سمیت مختلف شہروں کے متعدد علاقوں میں سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ بنوں میں بارش کی بوندیں پڑتے ہی بجلی غائب ہوگئی جس سے خوشگوار موسم کی خوشیاں بھی زائل ہوگئیں۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ روز بھی وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی تھی کہ سحر اور افطارکے اوقات میں کسی صورت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے مگر ان کے احکامات کے باوجودسحری میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔