25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27
قصور ، بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق
جیو نیوز - قصور … قصور کے علاقہ قادر آباد میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق قادر آبد کے علاقہ کا رہائشی محمد انور اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ مکان کی بوسیدہ نیچے آن گری جس کے نتیجے میں محمد انور کی بیوی اور ایک بچی ساجدہ جاں بحق ہو گئی جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے جن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔