تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:16

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جیو نیوز - لاہور… لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق مجموعی طور پر طلبا کی کامیابی کا تناسب 65.71 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 82.38 فیصد اور آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 50.45 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 98700 طلبا نے امتحان دیا جن میں سے 81305 کامیاب قرار پائے۔ آرٹس گروپ میں 107769 طلبا نے امتحانات دیئے اور 54369 نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے میٹرک میں ٹاپ کرنے والے محمد سرمد کوگولڈ میڈل پہنایا اور لیپ ٹاپ بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.