25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32
فیصل آباد ، ڈکیتی کا ملزم فرار، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
جیو نیوز - فیصل آباد … فیصل آباد میں ڈکیتی کا ملزم مبینہ طور پر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا جس پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف عرف کاشی کو تاندلیانوالہ جیل سے فیصل آباد منتقل کیا جارہا تھا۔فیصل آباد جیل کے باہر وین سے اترتے ہی ملزم مبینہ طور پر دو پولیس اہلکاروں دوست محمد اور لطیف کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے چند روز قبل ملزم کو گرفتار کیا تھا۔تھانہ سول لائن میں دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف غفلت کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔