25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32
تھرپارکر ، پراسراربیماری سے مزید ایک مور ہلاک
جیو نیوز - کراچی… تھرپارکر میں مورووں کی پراسراربیماری کے سبب مزید ایک مور ہلاک ہوگیا ،مرنے والے موروں کی تعداد56 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران مزید ایک مورمرگیا جس کے بعد10دن کے دوران پراسراربیماری کے سبب مرنے والے موروں کی تعداد56 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بیماری کے بعد نوٹس لئے جانے اورموربچاوٴ مہم شروع کئے جانے کے بعد متاثرہ دیہاتوں میں مٹی کے برتن اور دوائیں تقسیم کی جارہی ہیں۔گشتی ٹیموں کی تعدادبڑھاکر 2 سے چار کردی گئی ہے۔