تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32

مشرف کے بینک اکاوٴنٹ منجمد کرنے کے خلاف درخواست مسترد

جیو نیوز - راول پنڈی … راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے بینک اکاوٴنٹ کو منجمد کرنے کے خلاف متعلقہ نجی بنک کی درخواست کو مسترد کردیا ہے نجی بنک نے سابق صدر پرویز مشرف کے بنک اکاوٴنٹ کو منجمد کرنے کے خلاف راول پنڈی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ، اس کے مطابق اکاوٴنٹ ، فاوٴنڈیشن کا ہے ، اس منجمد نہیں کیا جاسکتا ، ایف آئی اے نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ، بیرون ملک رجسٹرڈ فاوٴنڈیشن کے نام پر پاکستان میں ایسا اکاوٴنٹ نہیں کھل سکتا، یہ اکاوٴنٹ خالصتا، پرویزمشرف کا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے وکلاء کے دلائل اور بحث مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سناتے ہوئے بینک کی درخواست مستر دکردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.