25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:22
شمالی علاقوں میں بارش جاری، جنوب میں گرمی برقرار
جیو نیوز - کراچی… گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ پنجا ب کے کچھ علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی برقرارہے۔ کرک ،مالاکنڈ اور بٹ خیلہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ استور ،غذر،دیامر اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب میں سرگودھا،فیصل آباد،بہاولپوراور گردونواح میں موسم جزوی ابر آلود ہے۔